ادارتی پالیسی
خوشحال پاکستان کی خبری پالیسی کا بنیادی اصول یہ ہے کہ قارئین کو درست، متوازن اور واضح معلومات فراہم کی جائیں۔
ہمارے اصول
- درستگی: خبر شائع کرنے سے پہلے حقائق اور ذرائع کی جانچ کی کوشش کی جاتی ہے۔
- منسوب بیانات: جس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہ ہو، اسے متعلقہ فریق سے منسوب کر کے لکھا جاتا ہے۔
- ملزمان: زیرِ سماعت مقدمات میں ملزمان کو عدالت سے جرم ثابت ہونے تک بے گناہ سمجھا جاتا ہے اور الزامات کو الزام ہی کے طور پر لکھا جاتا ہے۔
- متاثرین کی شناخت: جنسی تشدد کے متاثرین اور بچوں کی شناخت ظاہر نہیں کی جاتی۔
- تصاویر: علامتی تصاویر پر “علامتی تصویر” لکھا جاتا ہے، اور ہم صرف وہ تصاویر استعمال کرتے ہیں جن کے استعمال کی اجازت ہو۔
تصحیح
اگر کسی خبر میں غلطی ہو تو ہم اسے درست کرتے ہیں۔ غلطی کی نشاندہی کے لیے رابطہ کریں۔
