بدھ، 4 نومبر 2026
شوبز و ثقافت

سوشل میڈیا پر نازیبا زبان کے استعمال کا الزام، پشتو گلوکار شاہسوار گرفتار

شیئر کریں

سوشل میڈیا پر نازیبا زبان کے استعمال کا الزام، پشتو گلوکار شاہسوار گرفتار

پشاور: تھانہ گلبہار پولیس نے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ اور گالم گلوچ کے استعمال کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے پشتو گلوکار شاہسوار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر غیر مناسب زبان کے استعمال کے حوالے سے کارروائی کی گئی۔ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنائیں اور گفتگو میں شائستگی اور اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

پشتو گلوکار شاہسوار ماضی میں تبلیغی سرگرمیوں سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، تاہم حال ہی میں انہوں نے دوبارہ موسیقی کے شعبے میں واپسی کی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر لائیو سیشنز میں بھی شرکت شروع کی تھی۔

شاہسوار کی گرفتاری سے متعلق پولیس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق کارروائی کی وجہ سوشل میڈیا پر نازیبا زبان کا استعمال بتایا گیا ہے۔ تاہم گرفتاری کے بعد قانونی کارروائی کی مزید تفصیلات اور شاہسوار کا مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔