بدھ، 4 نومبر 2026
پاکستان

اسلام آباد جی ایٹ ٹو میں الیکٹرک بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دو سالہ بچہ شدید زخمی

اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ ٹو ابن سینا روڈ پر الیکٹرک بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، دو سالہ بچہ شدید زخمی۔ مشتعل افراد نے بس کے شیشے توڑ دیے، ڈرائیور گرفتار۔

شیئر کریں
اسلام آباد جی ایٹ ٹو ابن سینا روڈ پر حادثے میں ملوث الیکٹرک بس
اسلام آباد میں الیکٹرک بس کی ٹکر سے دو سالہ بچہ شدید زخمی (فائل فوٹو)

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ ٹو میں ابن سینا روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں الیکٹرک بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد موقع پر موجود افراد مشتعل ہو گئے اور انہوں نے الیکٹرک بس کے شیشے توڑ دیے۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پیش آیا۔

مزید تازہ ترین خبروں کے لیے خوشحال پاکستان اپڈیٹس کے ساتھ رہیں۔